رانچی،جموں(یو این آئی) جھارکھنڈ اور جموں و کشمیر میں پانچویں اور آخری مرحلے کے لیے آج سخت سرد موسم میں پولنگ شروع ہو گئی ہے۔
جھارکھنڈ میں اس آخری مرحلے میں 16اسمبلی سیٹوں کے لیے
ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔جبکہ جموں و کشمیر میں کپکپاتی سردی میں 20اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت جھارکھنڈ میں 34.94 فیصد پولنگ اور کشمیر میں 13 پولنگ آج صبح 11بجے تک درج کی گئی۔